28 اگست، 2024، 12:21 AM

اسرائیل کی خلاف ورزیوں کے باعث، غزہ میں انسانی امداد روک دی، اقوام متحدہ

اسرائیل کی خلاف ورزیوں کے باعث، غزہ میں انسانی امداد روک دی، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کی خلاف ورزیوں کے باعث غزہ میں انسانی امداد روک دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، "بلومبرگ" میگزین نے اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث اقوام متحدہ نے غزہ میں انسانی امداد روک دی ہے۔

اقوام متحدہ کے اس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا: اسرائیل کی جانب سے غزہ کے علاقے "دیر البلاح" کے مکینوں کو فوری طور پر انخلاء کے حکم کے بعد اقوام متحدہ نے غزہ میں بچوں کے لیے انسانی امداد اور حفاظتی ٹیکے لگانے کا منصوبہ روک دیا جب کہ اقوام متحدہ نے 64 ہزار سے زائد فلسطینی بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ادھر حماس نے گزشتہ روز ایک بیان میں دیر البلاح میں دشمن کے جرائم پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے نسل کشی کی سب سے خوف ناک اور وحشیانہ شکل قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ غزہ کے گنجان آباد علاقے دیر البلاح میں صیہونی قابض فوج نے وحشیانہ حملوں اور شدید بمباری کے ذریعے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی پالیسی جاری رکھی ہے۔

اس چھوٹے علاقے سے شہدائے الاقصیٰ ہسپتال کے عملے کو خدمت سے بے دخل کرنا نسل کشی کی وہ سب سے بھیانک شکل ہے جو عصر حاضر میں بنی نوع انسان نے دیکھی ہے۔

حماس نے ایک بار پھر عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں وحشیانہ نسل کشی کو روکیں اور قابض رجیم کو پابند کریں کہ وہ دیر البلاح صوبے اور شہدائے الاقصیٰ اسپتال میں فلسطینی شہریوں کے خلاف جرائم کو روکے، نیز اس اسپتال کو ایندھن اور ضروری طبی سامان فراہم کرکے فلسطینی عوام کے خلاف وحشیانہ اور انسانیت سوز جرائم پر اسرائیلی جنگی مجرموں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے بھی فوری اقدام کریں۔

News ID 1926213

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha