مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ مصر کے ایک اعلیٰ سیکورٹی ذریعے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مصر صیہونی حکومت اور فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے درمیان ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے امریکہ اور قطر کے ساتھ مل کر ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔
اس اعلیٰ سطحی سیکورٹی ذریعے نے کہا: مصر اپنی قومی سلامتی اور دوست اور برادر ملک فلسطین کے حقوق کی حفاظت کی بنیاد پر غزہ کے تنازعہ کے فریقین کے درمیان ثالثی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مصر نے ایک بار پھر تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ رفح کراسنگ یا فلاڈیلفیا کوریڈور میں صیہونی حکومت کی موجودگی کو کسی صورت قبول نہیں کرتا۔
آپ کا تبصرہ