23 اگست، 2024، 3:17 PM

یزد: ایرانیوں کی ہمدردی اور تعاون کو نہیں بھولیں گے، پاکستانی سفیر

یزد: ایرانیوں کی ہمدردی اور تعاون کو نہیں بھولیں گے، پاکستانی سفیر

پاکستانی سفیر نے ایرانی صوبہ یزد کے گورنر سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایسے ہمدردانہ جذبات اور مہربانی صرف ایران جیسے ملک میں دیکھی جا سکتی ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو نے یزد کے گورنر کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ ہم ان زائرین کے لیے صوبہ یزد میں کیے گئے تعاون اور ہمدردی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ایرانی حکومت اور صوبائی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اور ہم اس ہمدردی بھرے تعاون کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کا حسن سلوک اور ہمدردانہ جذبات صرف ایران جیسے ملک میں ہی دیکھے جا سکتے ہیں۔

ایران میں پاکستان کے سفیر نے اس واقعے کے شہداء کی میتوں کو جلد از جلد منتقل کرنے کی درخواست کی۔

اس ملاقات میں صوبہ یزد کے گورنر نے کہا کہ عزیز اور دوست ملک پاکستان کے زائرین ہمارے لئے عزیز ہیں اور ہم ان زائرین امام حسین علیہ السلام کے لئے سوگوار ہیں۔

مہران فاطمی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اس حادثے کے ابتدائی لمحات سے ہی متعلقہ اداروں کی طرف سے ضروری اقدامات کئے گئے تھے، مزید کہا کہ ہم اس حادثے کے شہداء کی میتوں کی پاکستان منتقلی کے لئے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ جب کہ صوبے کے ہسپتالوں میں زخمیوں کا علاج بھی جاری ہے۔

گورنر نے واضح کیا کہ ہم سب امام حسین علیہ السلام کے پیروکار ہیں اور ایک ہی پرچم تلے ہیں اور اسی بنیاد پر ابا عبداللہ الحسین (ع) کے زائرین کے لیے اس دردناک واقعے سے متعلق معاملات کی سنجیدگی سے پیروی کر رہے ہیں۔

 پاکستانی زائرین کی ایک بس کو صوبہ یزد کے دہشیر کے مقام پر حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 28 زائرین شہید جب کہ 23 زخمی ہوگئے۔

News ID 1926144

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha