22 اگست، 2024، 4:00 PM

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں بچوں کی اسکول سروس پر حملہ/ دو بچے جاں بحق، پانچ زخمی

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں بچوں کی اسکول سروس پر حملہ/ دو بچے جاں بحق، پانچ زخمی

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں بچوں کی اسکول سروس پر حملے میں 2 بچے جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستان کے پولیس حکام نے بتایا ہے کہ جمعرات کو مسلح افراد نے ملک کے صوبہ پنجاب میں ایک اسکول سروس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔

پولس حکام نے کہا: ایسا لگتا ہے کہ ڈرائیور حملے کا نشانہ تھا۔

ایک مقامی پولیس اہلکار محمد شکیل نے کہا: ہماری ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ڈرائیور کی کسی سے ذاتی رنجش تھی۔

انہوں نے واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

News ID 1926123

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha