مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی ثابت قدم فلسطینی قوم اور میدان نبرد میں کھڑے دلاوران مزاحمت کی حمایت اور لبنانی دیہاتوں پر اسرائیلی دشمن کے حملوں کے جواب میں مجاہدین نے صیہونی قصبے ایلیت ہشاحر پر کٹیوشا راکٹ داغے جب کہ مرج میں موجود صیہونی فوجی مرکز کو خودکش ڈرون سے نشانہ بنایا جس میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک ہوئے۔
اسی دوران صہیونی میڈیا واللا نے الجلیل پر حزب اللہ کے حملے میں ایک صہیونی فوجی کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔
اسرائیلی روزنامہ یدیعوت احرنوت نے بھی اطلاع دی ہے کہ اسبع الجلیل پر حزب اللہ کے میزائل حملے میں دو فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
صیہونی سرکاری ٹی وی چینل 12 نے بھی بتایا ہے کہ 10 راکٹ الجلیل میں گرے۔
بعض صیہونی ذرائع کے مطابق لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں 55 راکٹ گرے ہیں۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے لبنان کے حالیہ میزائل حملے کے نتیجے میں مشمار، ہایردن، ایلیت ہشاحر اور محتایم کی بستیوں میں آتشزدگی کے تقریباً 10 واقعات کی اطلاع دی ہے۔
آپ کا تبصرہ