16 اگست، 2024، 5:52 AM

ریمدان سرحد پر ٹریفک کے مسائل حل/ آستان رضوی کی جانب سے زیارتی کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا، وزیر داخلہ

ریمدان سرحد پر ٹریفک کے مسائل حل/ آستان رضوی کی جانب سے زیارتی کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا، وزیر داخلہ

ایرانی وزیر داخلہ نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، دو رویہ سڑکوں اور نقل و حمل کی ضروریات کی فراہمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اٹھائے گئے اقدامات سے ہمیں ٹریفک میں کسی پریشانی کا سامنا نہیں ہو رہا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر داخلہ احمد وحیدی نے ریمدان بارڈر کے دورے کے موقع پر اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ سیستان و بلوچستان کی انتظامیہ نے سرحدوں پر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے اچھے کام کیے ہیں، کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اس سال ہم بہتر صورت حال کا مشاہدہ کر رہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ہمیں ٹریفک کا مسئلہ درپیش تھا لیکن اب کوئی مسئلہ نہیں ہے اور انفراسٹرکچر کی ترقی اور کچھ سڑکوں کو دو رویہ بنانے کا منصوبہ صوبائی گورنر کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

ایرانی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ نقل و حمل کی سہولیات کی فراہمی اور آستان قدس رضوی کی طرف سے ریمدان کی سرحد پر ایک زیارتی کمپلیکس کی تیاری سے بھی آنے والے سالوں میں زائرین کی مشکلات میں کمی آئے گی۔

وحیدی نے مزید کہا کہ اربعین ایک مقناطیسی تحریک ہے، جس کے باعث ہر سال زائرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، لہذا ہمیں زائرین کے اس سالانہ اضافے کے مطابق اپنے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانا چاہیے۔

News ID 1925996

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha