مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کے ادارہ نقل و حمل نے کہا ہے کہ پاکستانی زائرین کا پہلا کاروان ریمدان بارڈر سے ایران میں داخل ہوگیا ہے۔
ادارہ نقل و حمل کے سربراہ مبارکی نے کہا کہ ریمدان بارڈر پر زائرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریمدان بارڈر مسلسل تیسرے سال زائرین اربعین کی پذیرائی کے لئے تیار ہے اس سلسلے میں تمام ضروری لوازمات فراہم کئے گئے ہیں۔ بارڈر پر پارکنگ، نماز خانہ، وضوخانہ، سائبان، پینے کا ٹھنڈا پانی اور زائرین کے لئےاستراحت گاہ مکمل آمادہ ہیں۔
مبارکی نے مزید کہا کہ گذشتہ سال ریمدان بارڈر سے تقریبا 48 ہزار پاکستانی زائرین ایران میں داخل ہوگئے تھے۔ اس سال اس تعداد میں دو گنا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ زائرین کی خدمت کے لئے ہر ضروری سہولت فراہم کی جائے گی۔
آپ کا تبصرہ