مہر خبررساں ایجنسی نے اناتولی کے حوالے سے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی خاتون نمائندہ برائے امور فلسطین فرانچسکا البانیز نے گذشتہ ایام میں صہیونی حکومت کی طرف سے مقاومتی رہنماوں پر حملے کی مذمت کی ہے۔
ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی لمبی تاریخ ہے جس کی مکمل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اقوام متحدہ لبنان سے ایران تک صہیونی حکومت کی دہشت گردی اور کشیدگی بڑھانے کوششوں کی مذمت کرتی ہے۔ اسرائیل نے تاریخ میں متعدد مرتبہ فلسطین اور دوسرے ملکوں میں فلسطینیوں کو نشانہ بنایا ہے جس پر اس کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔
فرانچسکا نے تاکید کی کہ خطے میں صلح اور امن کے قیام کے لئے مستقل اور شفاف تحقیقات ضروری ہیں۔
آپ کا تبصرہ