مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قرارداد جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری اور جے یو آئی کے دیگر پارلیمنٹرین کی طرف سے جمع کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آج کے دن امت مسلمہ ایک عظیم انقلابی رہنما اور مجاہد سے محروم ہوگئی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ نے قضیہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کیا اور اسرائیل کے غاصبانہ کردار کو دنیا کے سامنے رکھا، جمعیت علمائے اسلام اسماعیل ہنیہ پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔
آپ کا تبصرہ