مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیرس اولمپک کے دوران روئنگ کے مقابلے میں حصہ لینے والی ایرانی خاتون کھلاڑی نے صہیونی حکومت کے مظالم کا شکار غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔
مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق زینب نوروزی اپنی ساتھی مہسا جاور کے ہمراہ روئنگ کے ڈبل مقابلوں میں شرکت کررہی ہے تاہم ان کی ٹیم فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکی ہے۔
آپ کا تبصرہ