مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ فلسطین میں فٹبال اسٹیڈیم میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے کی وجہ سے 11 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ہیں۔
صہیونی حکومت نے لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے جس کے جواب میں حزب اللہ کے عوامی تعلقات کے سربراہ محمد عفیف نے کہا ہے کہ مجدل شمس میں ہونے والے واقعے سے حزب اللہ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا اس واقعے میں کوئی ہاتھ نہیں ہے اور اس حوالے سے صہیونی حکومت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔
علاوہ ازین لبنان میں دروزیوں کے سربراہ ولید جنبلاط نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے مجدل شمس واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کے بعد دشمن لبنان کے اندر تفرقہ اور اختلافات ایجاد کرنے کی مذموم کوشش کرسکتے ہیں۔
انہوں نے لبنان میں اختلافات کو ہوا دینے کی صہیونی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم غاصب صہیونیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مقاومت کا بھرپور ساتھ دیں گے۔
آپ کا تبصرہ