25 جولائی، 2024، 12:22 AM

رہبر معظم کی شہید عبداللہیان اور مدافعین حرم کی قبور پر فاتحہ خوانی

رہبر معظم کی شہید عبداللہیان اور مدافعین حرم کی قبور پر فاتحہ خوانی

رہبر معظم انقلاب نے شاہ عبدالعظیم حسنی کے حرم میں شہید عبداللہیان اور مدافعین کی قبور پر جاکر فاتحہ خوانی کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شاہ عبدالعظیم حسنی کے حرم میں شہید وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان، شہید رئیسی کے سیکورٹی چیف سید مھدی موسوی کی قبور پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر رہبر معظم شام میں شہید ہونے والے سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر شہید زاہدی کے ساتھی سید مھدی جلادتی کی قبر پر بھی گئے علاوہ ازین انہوں نے شہید قاسم سلیمانی کے ہمراہ بغداد ائیرپورٹ پر امریکی حملے میں شہید ہونے والے وحید زمانی نیا کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔ 

News ID 1925581

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha