مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی قائم مقام صدر محمد مخبر نے حکومت کے 1020 روزہ عرصے میں حکومت کی کامیابیوں کے حوالے سے وزارت خارجہ کے وحدت ہال میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید رئیسی اور شہید عبداللہیان نے کامیاب اور سنہرا دور گزارا۔ شہید رئیسی کی خارجہ پالیسی میں ہمسایہ، مسلمان اور ہم فکر ممالک کے ساتھ تعلقات کو توسیع کو اولین ترجیح حاصل تھی۔ شہید عبداللہیان نے اس پالیسی کو بہترین انداز میں آگے بڑھایا اور یہ دور وزارت خارجہ کا سنہرا دور تھا۔
انہوں نے کہا کہ شہید رئیسی کی حکومت میں وزارت خارجہ نے شنگھائی تعاون کونسل، برکس اور یوریشیا میں آزاد تجارت کے حوالے سے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ شہید عبداللہیان نے مقاومت کے لئے اہم خدمات انجام دیں جس کی وجہ سے مقاومتی رہنما ان کو ایران کے علاوہ مقاومت کے بھی وزیر خارجہ قرار دیتے تھے۔
مخبر نے کہا کہ شہید عبداللہیان متواضع ہونے کے ساتھ مذاکرات کے دوران جراحت کے ساتھ اپنا موقف پیش کرتے تھے۔ اسی وجہ سے رہبر معظم نے شہید رئیسی کو وسیع اختیارات اور شہید عبداللہیان کو سفارتی شعبے میں مکمل اختیارات تفویض کیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ شہید رئیسی کے دور میں ملکی مفادات کے حصول کے لیے تمام توانائیاں خرچ کیں۔ بیرون ملک سفارت خانوں کو مکمل فعال رکھا گیا۔ وزارت خارجہ کے حکام اور بیرون ملک سفارت خانوں کے اہلکار اس حوالے سے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
آپ کا تبصرہ