28 جون، 2024، 10:19 AM

انتخابات امید بخش عمل ہے،ایرانی قائم مقام صدر

انتخابات امید بخش عمل ہے،ایرانی قائم مقام صدر

ایرانی قائم مقام صدر نے کہا کہ انتخابات عوام کے دلوں میں امید پیدا کرتے ہیں۔ حکومت کی کوششوں سے انتخابات کے لئے انتہائی مناسب ماحول فراہم کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی قائم مقام صدر محمد مخبر نے صدارتی انتخابات کے سلسلے میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کہا کہ صدر رئیسی کی شہادت کے بعد ملک میں ہر جگہ ان کی کمی کو محسوس کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ولی فقیہ کے وجود کی برکت سے ہم نے سخت ایام کو آسانی کے ساتھ گزارا۔ ایرانی عوام سے امید ہے کہ ایسے صدر مملکت کا چناو کریں گے جو شہید صدر رئیسی کا راستہ جاری رکھے گا۔

قائم مقام صدر نے مزید کہا کہ رہبر معظم کے فرمان کے مطابق عوام کی انتخابات میں شرکت ضروری ہے۔ امید ہے بڑی تعداد میں لوگ پولنگ اسٹیشنز کا رخ کریں گے اور اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے ابتدائے انقلاب سے اپنا وظیفہ بخوبی انجام دیا ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے لئے انتخابی ماحول فراہم کرے۔ خوش قسمتی کی بات ہے کہ وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں اپنا فریضہ بخوبی ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے لئے ماحول کو پرامن بنانا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وزارت داخلہ اور سیکورٹی فورسز کی کوششوں سے ملک میں امن کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔

News ID 1925032

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha