مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، کل جمعہ 28 جون کو صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹ دیا جائے گا۔
ایران کے اندر اور بیرون ملک مقیم شہریوں کے لیے ووٹنگ کے انتظامات مکمل ہیں۔
وزارت داخلہ اور الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی عمل کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے اور صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے انتظامات مکمل ہیں۔
وزیر داخلہ احمد وحیدی نے صدارتی انتخابات کے حوالے سے کہا کہ ملک بھر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے ایک لاکھ اسی ہزار پولیس اہلکاروں کو تعیینات کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ صاف و شفاف اور پُرامن انتخابات کا انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے۔
آپ کا تبصرہ