8 جولائی، 2011، 4:19 PM

رحمن ملک

دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی

دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی

مہر نیوز- 8 جولائی 2011ء : پاکستان کے وزير داخلہ رحمن ملک نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کراچی میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزير داخلہ رحمن ملک نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کراچی میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کو کراچی کا امن و اماں خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔کراچی میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس میں آئی جی سندھ واجد درانی، قائم مقام ڈی جی رینجرز سندھ بریگیڈئر ظفر اقبال سمیت دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کو کراچی میں گزشتہ تین دنوں میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے بارے میں بریفننگ دی گئی اور اب تک کی گئی گرفتاریوں سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وفاقی وزر داخلہ نے ہدایت کی کہ سیاسی وابستگوں کو بالائے طاق رکھ کرشرپسندوں کے خلاف کریک ڈاوٴن کیا جائے اورعوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدام کئے جائیں۔

News ID 1354198

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha