24 جون، 2024، 9:54 AM

ایشین کواپریشن ڈائیلاگ کا اعلی سطحی اجلاس تہران میں شروع

ایشین کواپریشن ڈائیلاگ کا اعلی سطحی اجلاس تہران میں شروع

ایرانی عبوری وزیر خارجہ کی صدارت میں جاری اعلیٰ سطحی اجلاس میں رکن ممالک کے 30 سے زیادہ اعلی سطحی وفود شریک ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایشیائی ممالک کی تنظیم اے سی ڈی کا اجلاس کچھ ہی دیر پہلے تہران میں شروع ہوگیا ہے۔

تہران میں جاری اعلیٰ سطحی اجلاس میں رکن ممالک کے 30 سے زیادہ اعلی سطحی وفود شریک ہیں۔

رکن ممالک کے نمائندوں نے ایران کے صدر شہید رئیسی اور ان کے ہمراہوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خاموشی کے ساتھ ایک منٹ تک قیام کیا۔

 ایران 2023 سے ایشین کواپریشن ڈائیلاگ کی صدارت کررہا ہے۔ ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی اجلاس کے آغاز پر خطاب خطاب کررہے ہیں۔

یاد رہے ایشین کواپریشن ڈائیلاگ 2002 میں وجود میں آئی تھی۔ تنظیم کا صدر دفتر کویت میں ہے اور اس وقت 35 ممالک تنظیم کی رکنیت رکھتے ہیں۔

اس سے پہلے تنظیم کے وزرائے خارجہ اور چیمبرز آف کانفرنس کے سربراہان اور وزرائے سیاحت کا بھی ایران میں اجلاس ہوچکا ہے۔

News ID 1924932

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha