22 جون، 2024، 5:14 PM

پاکستان کے شمال مغربی علاقے میں بم دھماکہ، پانچ فوجی اہلکار جاں بحق

پاکستان کے شمال مغربی علاقے میں بم دھماکہ، پانچ فوجی اہلکار جاں بحق

پاک فوج کے مطابق جمعے کو ملک کے شمال مغربی علاقے میں ایک دھماکے میں کم از کم پانچ فوجی اہلکار شہید ہو گئے۔

مہر نیوز نے انادولو خبر رساں ایجنسی  کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے قبائلی ضلع کرم کی افغان سرحد سے متصل پٹی میں بم دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک سیکورٹی گاڑی اس سے جا ٹکرائی۔ 

رپورٹ کے مطابق "علاقے میں موجود غیر ملکی دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلین آپریشن جاری ہے تاہم اس تخریب کاری کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔"

اس سے قبل 9 جون کو خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں آئی ای ڈی (دیسی ساختہ بم) کے دھماکے میں سات فوجی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

تاہم اس حملے کی ذمہ داری کے حوالے سے فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

News ID 1924893

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha