27 جون، 2024، 9:27 PM

باکو کے ساتھ تعلقات میں توسیع ایران کی ہمسائیگی پالیسی کا حصہ ہے، ایرانی عبوری وزیر خارجہ

باکو کے ساتھ تعلقات میں توسیع ایران کی ہمسائیگی پالیسی کا حصہ ہے، ایرانی عبوری وزیر خارجہ

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے کہا ہے کہ مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کی طرف سے شروع کی گئی ہمسائیگی پالیسی کو آگے بڑھانے کے لیے ایران اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کی توسیع کی ضرورت ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے جمعرات کو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ سمیر شریف اوف کے ساتھ ملاقات کو نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے لکھا کہ مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کی طرف سے شروع کی گئی ہمسائیگی پالیسی کو آگے بڑھانے کے لیے ایران اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کی توسیع کی ضرورت ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اپنے آذربائیجانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں مرحوم صدر رئیسی کی جانب سے خارجہ پالیسی کے فروغ میں اٹھائے جانے والے آخری اقدام کے مشترکہ منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تہران اور باکو کے درمیان مشترکہ تعاون  کے بہت سے مواقع ہیں۔

صدر رئیسی اور ان کے ساتھی ملک کے شمال مغربی علاقے میں 19 مئی کو ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہو گئے تھے۔

News ID 1925012

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha