مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ کے ساتھ شمالی سرحدوں پر کشیدگی کے بعد صہیونی وزیر دفاع یوا گالانت نے کہا ہے کہ اسرائیل حزب اللہ کے ساتھ جنگ کا خواہش نہیں رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ کی صورت میں اسرائیل کو ناقابل نقصان پہنچ سکتا ہے۔
گالانت نے کہا کہ حزب اللہ نے خطرناک کھیل شروع کیا ہے۔ ہم اپنے شہریوں کو حملے برداشت نہیں کریں گے۔ اسرائیل سرحدی علاقوں میں شہریوں کی واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اسرائیل ہر طرح کی صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔
یاد رہے کہ غزہ پر صہیونی جارحیت کے بعد حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں پر روزانہ کی بنیاد پر میزائل اور راکٹ حملے شروع کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے دو سرحدی علاقوں میں آباد دو لاکھ سے زائد صہیونی ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ