18 جون، 2024، 10:21 AM

ایران، رشت کے قائم (عج) میں حادثہ، 8 مریض دم توڑ گئے

ایران، رشت کے قائم (عج) میں حادثہ، 8 مریض دم توڑ گئے

ایرانی صوبہ گیلان کے قائم (عج) اسپتال میں آگ لگنے سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محمد تقی آشوبی نے مہر رپورٹر کے ساتھ انٹرویو میں رشت کے قائم اسپتال میں صبح سویرے لگنے والی آگ کی تفصیلات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے کے وقت 142 مریض اسپتال میں داخل تھے۔

گیلان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے سربراہ نے کہا کہ موت کی اصل وجہ کے حوالے سے فرانزک پیتھالوجسٹ کے ذریعہ تحقیق کی جارہی ہے۔

آشوبی نے بتایا کہ حادثے کے وقت اس اسپتال میں 5 بچے داخل تھے، اور اب ان بچوں کو 17 شہریور اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

رشت فائر فائٹنگ اینڈ سیفٹی سروسز آرگنائزیشن کے سربراہ نے قائم ہسپتال (ع) کی آگ تہہ خانے سے شروع ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے 120 فائر فائٹرز اور 36 فائر انجن روانہ کیے گئے۔

News ID 1924785

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha