18 جون، 2024، 9:27 AM

ایران، عید غدیر کی مناسبت سے غزہ کو بچوں کو کھلونے تحفہ دیا جائے گا

ایران، عید غدیر کی مناسبت سے غزہ کو بچوں کو کھلونے تحفہ دیا جائے گا

خداپرست نے کہا ہے کہ عید غدیر کے موقع پر غزہ کے بچوں کو دینے کے لئے کھلونے سے بھری ایک کشتی غزہ بھیجی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کو بچوں کو کھلونے دینے کی مہم کے سربراہ خداپرست نے مہر نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلونے تحفہ دینے کی مہم گذشتہ تین سالوں سے جاری ہے اور عوام کی طرف سے پذیرائی مل رہی ہے۔

خداپرست نے کہا کہ اس سال غزہ کے واقعات اور عالمی سطح پر غزہ کے بچوں کی مظلومیت آشکار ہونے کے بعد مہم کے منتظمین نے فیصلہ کیا ہے کہ غزہ کے بچوں کو عید غدیر کی مناسبت سے کھلونے تحفہ دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو اس مہم میں شریک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ ان کے اندر ایثار اور قربانی کا جذبہ پیدا ہوجائے۔

خداپرست نے کہا کہ لوگ اپنی طرف سے کھلونے لاکر اور عطیہ جمع کرکے غزہ بھیجی جانے والی کشتی کے کھلونے جمع کرنے میں تعاون کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عید غدیر کے دن امام حسین اسکوائر پر خصوصی اسٹال لگایا جائے گا تاکہ عوام غزہ بھیجے جانے والے کھلونوں کے سلسلے میں تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ کھلونوں کو جمع کرنے کے بعد مترتب کرکے تقسیم بندی کیا جائے گی اور لیبل لگانے کے بعد غزہ روانہ کیا جائے گا۔

News ID 1924780

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha