17 جون، 2024، 12:07 PM

صہیونی مظالم فلسطینیوں کے عزم اور حوصلے کو شکست نہیں دے سکتے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

صہیونی مظالم فلسطینیوں کے عزم اور حوصلے کو شکست نہیں دے سکتے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت غزہ میں فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے تاہم ان کے مظالم فلسطینیوں کو بیت المقدس کی آزادی کے عزم سے نہیں روک سکتے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے حج کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حج مسلمانوں کو شیطان اور اس کے پیروکاروں کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال حج کے موقع پر اعلان برائت حج تک محدود نہیں ہونا چاہئے بلکہ پوری امت مسلمہ کو مشرکین سے برائت کا اعلان کرنا چاہئے چنانچہ رہبر معظم نے اپنے پیغام میں یہی کہا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسلمان اقوام اور حکومتوں کو صہیونی حکومت اور اس کے حامیوں مخصوصا امریکہ کے ساتھ اظہار برائت کرتے ہوئے تعلقات ختم کردینا چاہئے۔

یاد رہے کہ پوری دنیا سے 15 پندرہ لاکھ حجاج اس وقت مکہ مکرمہ میں حج کے فرائض انجام دینے کے لئے جمع ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب کے حجاج کو شامل کرنے کے بعد سعودی حکام کے مطابق اس سال 20 لاکھ مسلمان حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

اس سال ایسے موقع پر حج ادا کیا جارہا ہے جب گذشتہ 8 مہینوں سے صہیونی حکومت غزہ میں فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے اور اب تک 37 ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینی شہید اور 85 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1924760

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha