14 جون، 2024، 9:42 PM

مقبوضہ فلسطین کے شمال میں اسرائیلی ڈرون گر کر تباہ

مقبوضہ فلسطین کے شمال میں اسرائیلی ڈرون گر کر تباہ

اسرائیلی فضائیہ کا ایک ڈرون جمعرات کو مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے جزیریل میں گر کر تباہ ہو گیا۔

مہر نیوز ایجنسی نے ٹائمز آف اسرائیل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ فضائیہ کا ایک ڈرون "تکنیکی خرابی" کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا۔

صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے تباہ شدہ ڈرون کی باقیات کو اکٹھا کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی ڈرون کو یہ واقعہ جنوبی لبنان سے متصل سرحدی علاقے میں پیش آیا ہے جہاں حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی چل رہی ہے۔

News ID 1924692

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha