13 جون، 2024، 6:59 PM

غزہ میں 330,000 ٹن سے زائد کچرا جمع، بھوک کے مارے بچے کوڑا کرکٹ کھانے لگے، اقوام متحدہ

غزہ میں 330,000 ٹن سے زائد کچرا جمع، بھوک کے مارے بچے کوڑا کرکٹ کھانے لگے، اقوام متحدہ

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے آگاہ کیا ہے کہ غزہ کے رہائشی علاقوں میں 330,000 ٹن سے زیادہ کوڑا کرکٹ جمع ہو گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اناطولیہ نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) نے اپنے ایکس اکاونٹ پر ایک پیغام شائع کرتے ہوئے آگاہ کیا: 9 جون تک غزہ کے پناہ گزینوں کے رہائشی علاقوں میں 330,000 ٹن کوڑا کرکٹ جمع ہو گیا ہے جو انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

اس پیغام کے ساتھ، UNRWA نے ان بچوں کی تصاویر بھی شائع کی ہیں جو بھوک کی وجہ سے کچرے کے درمیان کھانا تلاش کر رہے ہیں 

مذکورہ پیغام میں خوراک تک انسانی رسائی کو یقینی بنانے اور غزہ میں انسانی زندگی کو معمول پر لانے کے لیے جنگ بندی کے قیام کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

News ID 1924657

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha