11 جون، 2024، 4:29 PM

ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات

ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ  کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات

ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے روس کے شہر نزنی نوگوروڈ میں ترقی پذیر ممالک کے برکس وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ملاقات کے دوران سعودی عرب اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات، مشترکہ تعاون سمیت مختلف دیگر اہم امور پر گفتگو کی۔

ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ  کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات

علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

News ID 1924612

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha