11 جون، 2024، 4:14 PM

مستقل جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے منصفانہ معاہدے کے لئے تیار ہیں، حماس

مستقل جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے منصفانہ معاہدے کے لئے تیار ہیں، حماس

حماس کے رہنما نے کہا: ہم مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں اور قیدیوں کے تبادلے کے منصفانہ معاہدے کے لیے تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے العربی کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ ان کی تحریک نے غزہ میں جنگ بندی کے لئے پیش کی گئیں تمام تجاویز پر مثبت بات چیت کا عندیہ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں اور قیدیوں کے تبادلے کے منصفانہ معاہدے کے لیے تیار ہیں۔  سلامتی کونسل کی منظور کردہ قرارداد میں اپنی تمام تر کوتاہیوں کے باوجود جنگ کے مکمل خاتمے اور غزہ سے قابض افواج کے انخلاء پر زور دیا گیا ہے۔ جب تک اس قرارداد کو قابض رجیم قبول نہیں کرتی اس وقت تک اس پر عمل درآمد نہیں ہوگا۔

اسامہ حمدان نے کہا کہ یہ قرارداد ایسے نکات پر مشتمل ہے جن سے ہم اتفاق نہیں کرتے لیکن اس کے بنیادی حصے مثبت ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ بلنکن معاہدے تک پہنچنے میں رکاوٹوں میں سے ایک ہیں، کیونکہ وہ صرف وہی کام کرتے ہیں جو قابض حکومت چاہتی ہے۔ اصل مسئلہ امریکی موقف ہے اور بلنکن کو درست طرزعمل کا مظاہرہ چاہیے۔ ہم مجوزہ منصوبے پر رضامندی کے لئے صیہونی رجیم پر دباؤ ڈالنے کے امریکی اقدام کے منتظر ہیں۔

حماس رہنما نے مزید کہا کہ صیہونی رجیم کے تمام اقدامات امریکہ کی رضامندی سے معاہدے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی سمت میں انجام پاتے ہیں، لہذا ثالثوں پر دباؤ ڈالنے کا کوئی فائدہ نہیں اور حماس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ 

News ID 1924607

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha