30 مئی، 2024، 7:36 AM

آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز اجلاس، ایرانی اور روسی وفد کی ملاقات

آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز اجلاس، ایرانی اور روسی وفد کی ملاقات

ویانا میں عالمی توانائی ایجنسی کے اجلاس سے پہلے ایران اور روس کے نمائندوں کے درمیان ملاقات ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے اجلاس سے پہلے ایران اور روس کے نمائندوں نے ملاقات کی ہے۔

عالمی ادارے میں روسی نمائندے میخائل النوف نے ایرانی نمائندے محسن ناصری اصل سے ملاقات کے دوران کہا کہ عالمی ادارے کے اجلاس سے پہلے دونوں ملکوں کے درمیان ہماہنگی کے سلسلے میں بات چیت ہوئی ہے۔

روسی نمائندے سے محسن ناصری سے ہونے والی ملاقات کی مزید تفصیل بتانے سے گریز کیا۔

آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ادارے کے ہیڈکوارٹر میں آئندہ پیر کو ہوگا۔ اجلاس کے دوران دوسرے امور کے علاوہ ایران کے ساتھ 2015 میں ہونے والے معاہدے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والا معاہدہ اس وقت مشکلات کا شکار ہوا تھا جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر امریکہ کو معاہدے سے باہر نکالا۔

News ID 1924392

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha