مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باوجود صدر جوبائیڈن انتظامیہ کی طرف سے صہیونی حکومت کی حمایت پر احتجاج کا دائرہ امریکی حکومتی ایوانوں تک پھیل گیا ہے۔
امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ایک خاتون اہلکار نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ انہوں نے امریکہ غزہ میں صہیونی حکومت کی کاروائیوں کو روکنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کررہا ہے اسی لئے انہوں نے احتجاجا اپنے عہدے سے استعفی دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مستعفی اہلکار سٹیسی گلبرٹ امریکی محکمہ خاجہ میں مہاجرین اور پناہ گزینوں کے شعبے میں کام کرتی تھی۔ انہوں نے ایک ایمیل میں کہا ہے کہ امریکی دفتر خارجہ نے اسرائیل کے حق میں موقف دے کر غلطی کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب حماس نے سات اکتوبر کو اسرائیلی غاصبانہ قبضے کے خلاف ایک آپریشن کیا تو اسرائیل نے اس کے بعد بربریت کا مظاہرہ کیا۔ اسرائیل نے گنجان آباد غزہ کے علاقوں پر ایندھن، خوراک اور پانی سمیت زندگی کی بنیادی سہولتیں بند کردیں۔
آپ کا تبصرہ