مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسپین کے بعد آئرش حکومت نے بھی ایک بیان شائع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطین کو باضابطہ ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے اس ملک کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات قائم کرتا ہے۔
آئرش حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ "ہم فلسطین کی ریاست کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے اور ڈبلن اور رام اللہ کے درمیان مکمل سفارتی تعلقات کے قیام کا اعلان کرتے ہیں"۔
آئرش حکومت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ جلد ہی فلسطین میں اپنا سفیر تعینات کرے گی۔
آپ کا تبصرہ