23 مئی، 2024، 3:05 PM

ایران کی جانب سے مزاحمتی گروہوں کی حمایت جاری رہے گی، ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ

ایران کی جانب سے مزاحمتی گروہوں کی حمایت جاری رہے گی، ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے الجزیرہ ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے مزاحمتی گروہوں کی حمایت جاری رہے گی اور یہ ملک کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے الجزیرہ ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے مزاحمتی گروہوں کی حمایت جاری رہے گی اور یہ ہمارے ملک کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد صیہونی رجیم کو فلسطین اور عالمی سطح پر بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے مزید کہا: ہم پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کی پالیسیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور تعاون کے شعبوں میں وسعت اور تنوع لانے کے لئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

News ID 1924239

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha