23 مئی، 2024، 3:58 PM

تہران میں مزاحمتی کمانڈروں کا اجلاس

تہران میں مزاحمتی کمانڈروں کا اجلاس

شہید رئیسی کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد مزاحمتی کمانڈروں نے آج صبح ایک مشترکہ اجلاس میں خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے غزہ میں فتح تک مزاحمت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید رئیسی کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد مزاحمتی کمانڈروں نے آج صبح ایک مشترکہ اجلاس میں خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس اجلاس میں سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل قاآنی، حماس، اسلامی جہاد، عوامی محاذ  برائے آزادی فلسطین، حزب اللہ، انصار اللہ اور عراقی گروہوں سمیت مزاحمتی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں علاقے کے تمام گروہوں اور مزاحمتی محاذوں کی شرکت سے غزہ میں فلسطینی مزاحمت کی مکمل فتح تک جنگ جاری رکھنے پر بھی زور دیا گیا۔

اس ملاقات میں غزہ کی تازہ ترین سیاسی، سماجی اور عسکری صورتحال، الاقصیٰ طوفان آپریشن اور مزاحمتی محاذ کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

News ID 1924242

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha