22 مئی، 2024، 6:43 PM

امیر قطر کی رہبر معظم انقلاب سے ملاقات:

ملک کی پالیسی اور حرکت کی سمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، رہبر معظم انقلاب

ملک کی پالیسی اور حرکت کی سمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، رہبر معظم انقلاب

رہبر انقلاب نے شہید رئیسی جیسے جامع الصفات صدر کے کھو جانے کو انتہائی دردناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سانحے کے باوجود ملک کی پالیسی اور حرکت کی سمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج شام قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں حالیہ المناک سانحے پر قطر کی ہمدردی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

انہوں نے شہید رئیسی جیسے جامع الصفات صدر کے کھو جانے کو انتہائی دردناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سانحے کے باوجود ملک کی پالیسی اور حرکت کی سمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور ایران اور قطر کے درمیان گہری دلچسپی اور اعتماد کا وہی جذبہ جو شہد صدر کے دور میں تھا قائم مقام صدر محمد مخبر کے دور میں بھی جاری رہے گا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے علاقے کے حالات اور امن و استحکام کو تباہ کرنے کے لئے دشمنوں کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ خطے کے ممالک کے پاس واحد آپشن یہ ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی اور ہمدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقائی اسحکام کی جانب بڑھیں۔

اس ملاقات میں قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی نے بھی صدر مملکت اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ایران اور قطر کے تعلقات ہمیشہ مضبوط رہے ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

انہوں نے علاقائی ممالک کے باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو خطے کے خطرات سے نمٹنے کا واحد راستہ قرار دیتے ہوئے مزید کہا: ہم ایران کے ساتھ تعلقات کی توسیع میں کسی محدودیت کے قائل نہیں ہیں۔

News ID 1924189

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha