18 مئی، 2024، 3:14 PM

صہیونی کابینہ میں اختلافات بڑھ گئے، نتن یاہو کی مشکلات میں اضافہ

صہیونی کابینہ میں اختلافات بڑھ گئے، نتن یاہو کی مشکلات میں اضافہ

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق گیلانت اور آئزنکوت نے جنگی کابینہ میں نتن یاہو کے خلاف اتحاد بناکر حکومت کے لئے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کی کابینہ کے لئے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

صہیونی اخبار معاریو نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ جنگی کابینہ میں بنی گینٹز، یوا گیلانت اور آئزنکوت نے نتن یاہو کے خلاف اتحاد کیا ہے جس سے نتن یاہو کی جماعت اقلیت بن کر رہ گئی ہے۔

اخبار نے غزہ کے خلاف جنگ کی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ اکثر صہیونی غزہ کے خلاف جنگ میں خاطر خواہ کامیابی نہ ملنے کی وجہ سے ناراض اور غمگین ہیں۔

وزیرجنگ گیلانت نتن یاہو کو جارحیت کے ساتھ سیاسی حل کا آپشن نہ ہونے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اسی وجہ سے کابینہ کے بیشتر اراکین ان کی حمایت کرتے ہیں۔

دوسری جانب جنگی کابینہ کے ذرائع نے صہیونی چینل 11 کو بتایا ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ میں معقول اور مناسب فیصلے کرنے میں ناکامی کی وجہ سے کابینہ کا وجود خطرے میں پڑگیا ہے۔

حماس کے ہاتھوں یرغمال صہیونیوں کے گھر والے بھی غزہ میں جنگ بندی کے لئے احتجاج کررہے ہیں۔
 

News ID 1924018

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha