9 مئی، 2024، 4:51 PM

صد رئیسی کی قم آمد، عوام کا روح اللہ اسکوائر سے حرم حضرت معصومہ تک شاندار اور پرجوش استقبال

صد رئیسی کی قم آمد، عوام کا روح اللہ اسکوائر سے حرم حضرت معصومہ تک شاندار اور پرجوش استقبال

ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کی قم آمد پر شہر انقلاب کے باشعور عوام نے روح اللہ اسکوائر پر پرتپاک استقبال کیا۔

مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، صوبہ قم کے انقلاب عوام  نے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی مناسبت ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے روح اللہ اسکوائر پر ملک کے صدر آیت اللہ رئیسی کا پرتپاک استقبال کیا۔

صدر رئیسی کے استقبال کے لئے انقلابی عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر سمندر قبل از وقت استقبالیہ روٹ پر آمڈ آیا اور شہر قیام کے بیدار عوام نے بھرپور استقبال کے ذریعے اپنے دینی اور انقلابی شعور کا ثبوت دیا۔

 بعض نوجوانوں نے پلے کارڈز پر صدر رئیسی کی عوامی خدمات کو سراہتے تعریفی کلمات درج کر رکھے تھے اور پرجوش انداز میں نعرے لگاتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام سے وفاداری کا اظہار کیا۔

عوام کی بڑی تعداد نے امام خمینی، رہبر معظم اوت شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تصاویر کے ساتھ ساتھ ایران اور اسلامی مزاحمتی محاذ کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔

اس موقع پر حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی آیت اللہ سعیدی، قم کے گورنر اور صوبائی عہدیداروں کا ایک گروپ بھی صدر مملکت کے استقبال کے لئے موجود تھا۔
صدر رئیسی کچھ ہی لمحوں بعد  قم کے انقلابی عوام کے پرجوش اجتماع سے خطاب کریں گے جو قومی چینلوں پر براہ راست دکھایا جائے گا۔

News ID 1923849

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha