5 مئی، 2024، 10:55 PM

الجزیرہ کو قابض رجیم کے جرائم برملا کرنے کی سزا دی گئی، حماس

الجزیرہ کو قابض رجیم کے جرائم برملا کرنے کی سزا دی گئی، حماس

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے مقبوضہ علاقوں میں الجزیرہ ٹی وی چینل کے دفتر کو بند کرنے کے فیصلے کو انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غاصب صیہونی حکومت کی کابینہ کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں الجزیرہ کے دفتر کو بند کرنے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 حماس نے تاکید کی: مجرم نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کا الجزیرہ کے دفتر کو بند کرنے اور اس چینل کی سرگرمیوں اور خبروں کی کوریج کو روکنے کا فیصلہ پریس اور صحافیوں کی آزادی کی صریح خلاف ورزی ہے۔

حماس کے بیان میں کہا گیا ہے: نیتن یاہو کا الجزیرہ ٹی وی چینل کے دفتر کو بند کرنے کا فیصلہ قابض رجیم کے جرائم کو برملا کرنے پر الجزیرہ کے پیشہ ورانہ کردار کے خلاف ایک انتقامی کاروائی ہے اور یہ فیصلہ حقیقت کو چھپانے کے مقصد سے صیہونی منصوبہ بند دہشت گردی کو برملا کرنے والے صحافیوں کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے: الجزیرہ ٹی وی چینل کے خلاف قابض حکومت کا فیصلہ اور غزہ کی پٹی میں پچھلے سات ماہ میں تقریباً 141 صحافیوں کا قتل، اس رجیم کے آزادی صحافت کے جھوٹے دعووں کو عیاں کرتا ہے۔ 

حماس نے اعلان کیا: ہم قابض حکومت کی طرف سے الجزیرہ چینل کے دفاتر کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی قانونی اور صحافتی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس اقدام کی مذمت کریں اور صیہونی حکومت کے خلاف پابندیاں عائد کریں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ ان کی کابینہ نے تل ابیب میں قطر کے الجزیرہ ٹی وی چینل کو بند کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

صیہونی ٹی وی نے وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کے حوالے سے بتایا: الجزیرہ کو بند کرنے کے فیصلے کی کابینہ میں متفقہ ووٹ سے منظوری دی گئی۔

News ID 1923771

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha