3 مئی، 2024، 7:27 PM

چینی جوان نے شیعہ مذہب قبول کرلیا

چینی جوان نے شیعہ مذہب قبول کرلیا

چینی جوان ایرانی شہر شہریار کے امام جمعہ کے دفتر میں حاضر ہوئے اور کلمہ شہادتین پڑھ کر شیعہ مذہب قبول کرلیا۔

مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، چینی جوان شیاو کایژی نے شیعہ مذہب قبول کرلیا ہے۔

ایرانی شہر شہریار کے امام جمعہ حجت الاسلام سید حسین حسینی کے دفتر میں ایک مختصر تقریب کے دوران چینی جوان شیاو کایژن نے کلمہ شہادتین زبان پر جاری کرتے ہوئے مذہب حق قبول کرلیا۔

اس موقع پر کایژن نے کہا کہ ذاتی مطالعے کے بعد شیعہ مذہب کی تعلیمات سے متاثر ہوکر شیعہ مذہب قبول کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبال کوچ نے بھی شیعہ مذہب قبول کیا تھا۔

News ID 1923733

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha