26 اپریل، 2024، 9:40 PM

مغرب کے پروپیگنڈے کے برعکس ایران ایک آزاد اور ترقی یافتہ ملک ہے، وزیر اعظم برکینا فاسو

مغرب کے پروپیگنڈے کے برعکس ایران ایک آزاد اور ترقی یافتہ ملک ہے، وزیر اعظم برکینا فاسو

افریقی ملک برکینا فاسو کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ مغربی پروپیگنڈے کے برعکس، ایران ایک آزاد اور ابھرتا ہوا ترقی یافتہ ملک ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، برکینا فاسو کے وزیر اعظم Apollinare Joachim Kyélem de Tambèla نے جمعہ کے روز تہران میں منعقدہ دوسرے ایران افریقہ بین الاقوامی سربراہی اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات  کی۔

اس ملاقات میں آیت اللہ رئیسی نے افریقی براعظم کے ساتھ تعلقات کے فروغ کو اسلامی جمہوریہ ایران کی ترجیحات میں سے ایک قرار دیا۔

انہوں نے ایران اور برکینا فاسو کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے دونوں ممالک کے مشترکہ کمیشن
کو فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران برکینا فاسو سمیت افریقی ممالک کے ساتھ تعاون، بات چیت اور اپنی صلاحیتوں کے تبادلے کے لیے تیار ہے، ان تعلقات کی ترقی سے دونوں ممالک کی قوموں کو فائدہ پہنچے گا۔

اس ملاقات میں برکینا فاسو کے وزیر اعظم نے مغربی میڈیا کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسخ شدہ تصویر پیش کرنے کی کوشش کا حوالہ دیتے ہوئےکہا: مغربی پروپیگنڈے کے برعکس، ایران ایک آزاد اور ابھرتا ہوا ترقی یافتہ ملک ہے، جو تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے کے لئے اپنی صلاحیتوں پر انحصار کرتا ہے۔

برکینا فاسو کے وزیر اعظم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مواصلات، کان کنی، زراعت، مویشی پالنے، نقل و حمل، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے میں اپنے ملک کی دلچسپی پر بھی زور دیا۔

News ID 1923595

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha