15 اپریل، 2024، 9:09 AM

ایران نے حق دفاع کے تحت اسرائیل پر حملہ کیا، شامی وزیرخارجہ

ایران نے حق دفاع کے تحت اسرائیل پر حملہ کیا، شامی وزیرخارجہ

ایرانی ہم منصب سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے شامی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران نے اپنے حق کا دفاع کرتے ہوئے اسرائیل پر حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے وزیرخارجہ فیصل مقداد نے ایرانی ہم منصب امیر عبداللہیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کہا کہ صہیونی حکومت نہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتی ہے اور نہ اقوام متحدہ کے منشور کی پابند ہے۔ اس سرکش حکومت کے خلاف ایران نے اپنے دفاع کے حق کے تحت کاروائی کی ہے۔

انہوں نے صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطین میں عوام کی نسل کشی پر خاموشی اختیار کرنے پر مغربی ممالک کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران اور شام دونوں صہیونی مظالم کے شکار فلسطینی عوام کی حمایت پر متفق ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا حملہ ایک معقول اور مناسب ردعمل تھا۔ صہیونی حکومت کو کوئی جارحانہ قدم اٹھائے تو ایران اپنے دفاع کے حق کے تحت مزید کاروائی کرے گا۔

News ID 1923328

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha