14 اپریل، 2024، 3:17 AM

سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے ایران کے خلاف کی مہم جوئی کی صورت میں امریکہ کو وارننگ

سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے ایران کے خلاف کی مہم جوئی کی صورت میں امریکہ کو وارننگ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک سے امریکہ اور اسرائیل ایران کے خلاف کاروائی کریں تو اس ملک کو جوابی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ خطے کے کسی بھی ملک سے امریکہ اور اسرائیل ایران کے خلاف کاروائی کریں تو اس ملک کے خلاف سخت جوابی ردعمل دکھایا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران کی بنیادی اور اسٹریٹیجک حکمت عملی کے تحت امریکی دہشت گرد حکومت کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ ایرانی مفادات کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی کی صورت میں ایرانی مسلح افواج کی جانب سے سخت جوابی ردعمل آئے گا۔ امریکہ صہیونی حکومت کی شرپسندانہ سرگرمیوں میں شریک ہے لہذا درندہ صفت صہیونی حکومت کو لگام نہ دینے کی صورت میں نتائج کا خود ذمہ دار ہوگا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے۔ خطے کے کسی بھی ملک سے امریکہ اور اسرائیل خطرہ ایجاد کریں تو ایران اس ملک کے خلاف مناسب جوابی کاروائی کرے گا۔

بیان میں ایرانی عوام کو اطمینان دلایا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور ایرانی مسلح افواج ملک کے دفاع کے لئے خون کا آخری قطرہ بھی بہانے کے لئے تیار ہیں۔ دشمن کی جانب سے ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے اور عوام کا سکون چھیننے کی ہر سازش ناکام بنادی جائے گی۔

News ID 1923299

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha