10 اپریل، 2024، 6:01 PM

تہران کے ردعمل سے خوفزدہ صیہونی رجیم کے وزیر جنگ کی گیدڑ بھبکی

تہران کے ردعمل سے خوفزدہ صیہونی رجیم کے وزیر جنگ کی گیدڑ بھبکی

دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے نتیجے میں جنرل زاہدی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر ایران کے ردعمل کے خوف سے صہیونی حکام کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں اور وہ گھبراہٹ میں بیان بازیاں کرنے لگے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یواف گیلنٹ نے بھی اس رجیم کے دیگر حکام کی طرح  ایران کے ردعمل سے خوف کھاتے ہوئے لفظی دھمکیوں کا سہارا لیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارے دشمن نہیں جانتے کہ ہم نے ان کے لئے کس طرح کا سرپرائز تیار کر رکھا ہے۔ جو بھی ہم پر حملہ کرنا چاہتے ہیں انہیں ہماری دفاعی طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ اپنی سرزمین کے اندر سخت ردعمل دیکھیں گے۔

آج صبح اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے بھی ایران کے خلاف اپنے دعوے کو دہراتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے اپنی سرزمین سے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسرائیل ایران میں جواب دے گا۔ اسرائیل ایسے حملوں کو برداشت نہیں کر سکتا۔

صہیونی میڈیا نے فوجی حکام کے حوالے سے ایران کے رد عمل کے وقت کے بارے میں اندازہ لگاتے ہوئے بتایا کہ ہمارا اندازہ ہے کہ ایران کا ردعمل عید الفطر کی تعطیل کے بعد ہوگا۔ اور یہ کہ ایران شہریوں اور سیویلین مقامات کے بجائے فوجی اور اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنائے گا۔

News ID 1923226

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha