7 اپریل، 2024، 2:56 PM

نتن یاہو کی برطرفی تک احتجاج جاری رہے گا، صہیونی یرغمالیوں کے اہل خانہ کا اعلان

نتن یاہو کی برطرفی تک احتجاج جاری رہے گا، صہیونی یرغمالیوں کے اہل خانہ کا اعلان

حماس کے ہاتھوں یرغمال صہیونیوں کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ نتن یاہو حکومت کی سرنگونی کے لئے کوششیں جاری رہیں گی، نتن یاہو کابینہ کے وزیروں سے ڈرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کے ہاتھوں یرغمال صہیونیوں کے اہل خانہ نے وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے صہیونی وزارت جنگ کی عمارت کے باہر دھرنا دے رکھا ہے۔

مظاہرین نے نتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نتن یاہو کابینہ کے وزراء اسموتریچ اور بن گویر سے ڈرتے ہیں۔ 

انہوں نے نتن یاہو حکومت کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا  اور نتن یاہو یرغمالیوں کی رہائی کے لئے فلسطینیوں کے ساتھ مذاکرات اور معاہدہ کرنے سے عمدا انکار کررہا ہے جبکہ حماس کے ہاتھوں اسیر صہیونی مشکلات کی وجہ سے مرنے والے ہیں۔

یاد رہے کہ غزہ کے خلاف جنگ میں کسی قسم کی کامیابی حاصل نہ ہونے کی وجہ سے نتن یاہو کو شدید مخالفت کا سامنا ہے۔ ان کے مخالفین الزام لگاتے ہیں کہ نتن یاہو عدالتی اصلاحات کے معاملے پر ممکنہ مقدمے سے بچنے کے لئے غزہ کی جنگ کو طول دے رہے ہیں۔

News ID 1923150

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha