26 مارچ، 2024، 3:56 PM

تہران میں ولادت امام حسنؑ کی مناسبت سے "قرآنی اجتماع":

آزادی اسٹیڈیم فلسطینیوں کے حامیوں سے کھچا کھچ بھر گیا، 100,000 سے زائد افراد کی شرکت+ تصاویر، ویڈیو

آزادی اسٹیڈیم فلسطینیوں کے حامیوں سے کھچا کھچ بھر گیا، 100,000 سے زائد افراد کی شرکت+ تصاویر، ویڈیو

تہران آزادی اسٹیڈیم میں امام حسنؑ کے یوم ولادت کے موقع پر فلسطینیوں کی حمایت اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف عظیم الشان عوامی اجتماع شروع ہوچکا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں امام حسن علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر اسرائیل مخالف اور فلسطینیوں کے حق میں عظیم الشان قرآنی اجتماع منعقد کی جارہی ہے۔

آزادی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس شاندار اجتماع میں قابض صیہونی رجیم کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا جائے گا۔

عظیم الشان قرآنی اجتماع کا باضابطہ آغاز

اس عظیم الشان اجتماع کے منتظم رسالت بوذری نے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا۔

آزادای اسٹیڈیم میں موجود مہمانوں کی عراقی مداح کے ساتھ پرجوش ہمنوائی۔

تہران میں منعقدہ اسرائیل مخالف اجتماع کے شرکاء عراق سے آئے ہوئے مداح اہل بیت کے ساتھ منقبت خوانی میں پرجوش انداز میں شریک  ہورہے ہیں۔

قابض اسرائیل کے خلاف عظیم الشان "اجتماع" شروع

آزادی اسٹیڈیم فلسطینیوں کے حامیوں سے کھچا کھچ بھر گیا+ تصاویر، ویڈیو

اس شاندار قرآنی اجتماع میں شرکت کرنے والے روزہ داروں کے لئے خصوصی افطار پیکج کے طور پر ڈیڑھ لاکھ کھانوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ 

پروگرام کے آغاز سے پہلے ہی عوام کی پرجوش آمد

تہران کے آزادی اسٹیڈیم کی دستیاب تصاویر کے مطابق کئی تہرانی اپنے خاندانوں کے ساتھ تقریب سے قبل ہی اسٹیڈیم میں حاضر ہوئے ہیں۔

تہران میں مقیم افغان شہریوں کی بھرپور شرکت

امام حسن علیہ السلام کے یوم ولادت  کی مناسبت سے منعقدہ اس عظیم الشان اجتماع میں تہران میں مقیم افغان شہری بھی غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے فلسطینی پرچم کے ساتھ شریک ہوئے۔

آزادی اسٹیڈیم فلسطینیوں کے حامیوں سے کھچا کھچ بھر گیا+ تصاویر، ویڈیو

آزادی سٹیڈیم میں معذور افراد کی پرجوش شرکت

امام حسن ع کے یوم ولادت پر فلسطین کے حق میں منعقدہ اسرائیل مخالف قرآنی اجتماع میں ایرانی عوام کے مختلف طبقوں کی موجودگی کا ایک مظہر آٹھ سالہ جنگ دفاع مقدس کے سابق فوجیوں اور معذور افراد کی پرجوش موجودگی ہے جو آج کے اس مظلوم دوست اجتماع کے مہمان ہیں۔

آزادی اسٹیڈیم فلسطینیوں کے حامیوں سے کھچا کھچ بھر گیا، 100,000 سے زائد افراد کی شرکت+ تصاویر، ویڈیو

غزہ کے لیے چندہ مہم کا اہتمام

اس عظیم الشان اجتماع میں عاشقان امام حسنؑ  کی جانب سے غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کے لئے چندہ مہم کا اہتمام کیا گیا ہے۔

آزادی اسٹیڈیم فلسطینیوں کے حامیوں سے کھچا کھچ بھر گیا+ تصاویر، ویڈیو

تہران کے عوام کی فلسطینی پرچم کے ساتھ آزادی اسٹیڈیم آمد

اس عظیم الشان قرآنی اجتماع کے مہمانوں کی بڑی تعداد غزہ کے عوام کی حمایت کے لئے فلسطینی پرچم ہاتھوں میں اٹھائے "فلسطین آزاد ہوگا" کے نعروں کے ساتھ آزادی اسٹیڈیم میں داخل ہو رہی ہے۔

مرکز تبلیغات اسلامی کے سربراہ کی "آزادی اسٹیڈیم" آمد

ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجت‌الاسلام والمسلمین محمد قمی پروگرام شروع ہونے سے پہلے ہی اسٹیڈیم پہنچ چکے ہیں جہاں انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا۔

آزادی اسٹیڈیم کی نچلی منزل کو ایران اور فلسطین کے پرچموں سے سجا دیا گیا

پروگرام شروع ہونے سے پہلے ہی آزادی اسٹیڈیم کے نچلے حصے میں ایران اور فلسطین کے جھنڈے اٹھائے ہوئے لوگوں کی بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔

شرکائے اجتماع کے فلک شگاف نعروں سے اسٹیڈیم گونج اٹھا

 امام حسن ع کے یوم ولادت پر منعقدہ عظیم اجتماع کے شرکاء یا علی (ع) اور یا مہدی (ع) کے فلک شگاف نعروں سے محفل کو گرما رہے ہیں۔ آزادی اسٹیڈیم میں ایک بے مثال روح پرور منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔

اجتماع کو غزہ کے چھے سو شہیدوں کی تصاویر سے سجایا گیا

 غزہ کی پٹی میں بچوں کے قتل عام اور غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کو شروع ہوئے چھے ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔ 
اس وحشیانہ حملے میں 33 ہزار سے زائد افراد شہید اور ہزاروں خاندان اپنے عزیزوں سے محروم ہو چکے ہیں۔

آزادی اسٹیڈیم فلسطینیوں کے حامیوں سے کھچا کھچ بھر گیا، 100,000 سے زائد افراد کی شرکت+ تصاویر، ویڈیو

 دوسری جانب امام حسن کے یوم ولادت کی مناسبت سے عظیم اجتماع آج تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں جاری ہے جس میں تہران بھر سے ایک لاکھ سے زائد افراد شرکت کر رہے ہیں۔

اس عظیم اجتماع کے منتظمین نے  شرکاء سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے موبائل فون پر غزہ کے شہداء میں سے کسی ایک کی تصویر لگائیں۔

ذیل میں غزہ جنگ کے 600 شہداء کی تصویری فائل ڈاؤن لوڈ کرنے لئے لنک دیا گیا ہے۔

قرآن، اہلبیت اور مظلوموں کی حمایت کے لئے عوام ہمیشہ میدان میں حاضر ہیں

ایرانی صدر کے معاون خصوصی سید احمد ابودتیان نے مہر نیوز رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم اجتماع ملت ایران کا نمائندہ اجتماع ہے جو ایرانیوں کی اہل بیت علیہم السلام سے محبت اور مظلوموں کی حمایت کو واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن، اہلبیت اور مظلوموں کی حمایت کے لئے ایرانی عوام ہمیشہ میدان میں حاضر رہے ہیں۔

ایران اور فلسطین ساتھ ساتھ

اس عظیم الشان قرآنی اجتماع میں جو خوبصورت چیز دیکھی جا سکتی ہے وہ فلسطین اور ایران کے جھنڈوں کا ایک ساتھ ہونا۔

آزادی اسٹیڈیم فلسطینیوں کے حامیوں سے کھچا کھچ بھر گیا، 100,000 سے زائد افراد کی شرکت+ تصاویر، ویڈیو


ایرانی عوام غزہ جنگ کے آغاز سے ہی فلسطینی عوام کی حمایت میں کھڑے ہیں۔

تہران اجتماع کے دلچسپ مناظر؛ فضا میں غبارے چھوڑے جا رہے ہیں

امام حسن قرآنی اجتماع کے شرکاء فضا میں غبارے چھوڑ کر جہاں امام حسن علیہ السلام سے عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں وہیں فلسطین کی آزادی کے لئے میدان جنگ میں موجود دلاوران مزاحمت کی حمایت کر رہے ہیں۔ جس سے اسٹیڈیم کا منظر مزید پرجوش اور خوبصورت دکھنے لگا ہے۔

آزادی سٹیڈیم کچھا کھچ بھر گیا، تل دھرنے کی جگہ نہیں

امام حسن قرآنی اجتماع کے پروگرام کے باضابطہ آغاز کے چند منٹ بعد ہی منتظمین کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ آزادی اسٹیڈیم میں تل دھرنے کی جگہ نہیں ہے، لہذا پیروان امام حسن ع سے گزارش ہے کہ وہ فی الحال سٹیڈیم کا رخ نہ کریں۔

غزہ کی آزادی کی امید اور شہداء کی یاد میں کبوتر آزاد کئے جارہے ہیں

شرکائے اجتماع نجم الثاقب تواشیح گروپ کے ساتھ ہم آواز ہو رہے ہیں

آزادی سٹیڈیم میں موجود شرکاء نجم الثاقب تواشیح گروپ کے ساتھ مل کر تواشیح سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

اپڈیٹ جاری ہے۔۔۔۔

News ID 1922855

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha