24 مارچ، 2024، 12:37 PM

لبنان، مقاومتی تنظیم کا صہیونی دفاعی نظام آئرن ڈوم پر ڈرون حملہ

لبنان، مقاومتی تنظیم کا صہیونی دفاعی نظام آئرن ڈوم پر ڈرون حملہ

تحریک مقاومت اسلامی لبنان نے سرحدی شہر میں صہیونی دفاعی نظام آئرن ڈوم کو ڈرون حملے میں تباہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المنار نے کہا ہے کہ لبنانی تنظیم تحریک مقاومت اسلامی نے ایک بیان میں صہیونی دفاعی نظام پر ڈرون حملوں کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تنظیم نے سرحدی علاقے میں مقبوضہ شہر کفربلوم میں نصب دفاعی نظام آئرن ڈوم پر ڈرون طیاروں سے حملہ کرکے تباہ کردیا ہے۔

لبنانی ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ رات ساڑھے بارہ بجے کے قریب کیاگیا جس میں دو ڈرون طیارے استعمال ہوئے۔ طیاروں نے صہیونی ائیرڈیفنس سسٹم اور آئرن ڈوم کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

دوسری طرف حزب اللہ نے بھی مقبوضہ گولان میں صہیونی فوجی تنصیبات پر 60 سے زائد راکٹ داغنے کا اعلان کیا ہے۔

News ID 1922796

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha