مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کے الشفا ہسپتال پر حملے کے آغاز سے اب تک اس ہسپتال کے اندر 170 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔
قابض صہیونی فوج کے ترجمان نے شفا ہسپتال پر حملے کے دوران تقریباً 800 فلسطینیوں کی گرفتاری کا بھی اعلان کیا۔
یاد رہے کہ غاصب صیہونی فوج پچھلے چھے دنوں سے شفا ہسپتال کو محاصرے میں ڈال کر نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر وحشیانہ حملوں کا مسلسل ارتکاب کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں نہتے فلسطینیوں کی مزید شہادتیں واقع ہو رہی ہیں۔ جب کہ عالمی برادری اس خون کی ہولی پر خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔
آپ کا تبصرہ