18 مارچ، 2024، 6:00 PM

غزہ جنگ: آٹھ ہزار فلسطینی اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں

غزہ جنگ: آٹھ ہزار فلسطینی اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 8 ہزار سے زائد فلسطینی اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطین کی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں غاصب صہیونی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قتل عام کے 8 دیگر جرائم کا ارتکاب کیا ہے جس کے نتیجے میں 81 فلسطینی شہید جب کہ 116 زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ میں اب تک کل شہداء کی تعداد 31,726 جب کہ زخمیوں کی تعداد 7,3792 ہو گئی ہے۔

نیز فلسطینی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق 8000 سے زائد افراد تاحال لاپتہ اور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جب کہ امدادی دستوں کو تلاش اور ریسکیو آپریشن سے روکا جارہا ہے۔

News ID 1922673

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha