5 مارچ، 2024، 2:22 PM

بھارتی وزیراعظم کی شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

بھارتی وزیراعظم کی شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مبارکباد دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

اس سے قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر طیب اردوان اور ایران کے صدر نے بھی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

واضح رہےکہ شہباز شریف نے گزشتہ روز پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا اور وہ دوسری مرتبہ اس منصب پر فائز ہوئے ہیں۔

اس سے قبل پی ڈی ایم اتحاد میں وہ تقریباً 16 ماہ وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہے۔

News ID 1922410

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha