مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے یکم مارچ کو ایران کی پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے انتخابات میں بڑی تعداد میں عوام کی شرکت اور ٹرن آؤٹ کی بہترین شرح پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات میں عوام نے زمانے کے تقاضوں کو درک کرتے ہوئے شعور کا مظاہرہ کیا جس سے ایران اور اسلامی نظام کے دشمن کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
سپاہ پاسداران کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن نے ذرائع ابلاغ میں نفسیاتی جنگ مسلط کررکھی تھی اور عوام اور انقلاب اسلامی کے حامیوں کے درمیان مایوسی پھیلانے کی کوشش کی جارہی تھی۔ انتخابات میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے دشمن کی سازشوں کو ناکامی سے دوچار کردیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمنوں نے عوام کو حکومت اور اسلامی نظام سے دور کرنے کی بہت کوشش کی۔ ایران کے خلاف کثیر الجہتی جنگ شروع کی گئی اور مختلف اقسام کی پابندیاں عائد کی گئیں تاہم ایران کے غیرتمند اور بابصیرت عوام نے موقع اور حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے دشمن کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
آپ کا تبصرہ