مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے کہا ہے کہ جمعہ کے دن عوام کی بڑی تعداد نے پولنگ سٹیشنز کا رخ کرکے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ عوام کی زیادہ تعداد میں شرکت پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کامیاب انتخابات کے انعقاد پر وزارت داخلہ، الیکشن کمیشن اور دیگر ادارے قابل تحسین ہیں۔ امید کی جاتی ہے کہ انتخابات کے نتیجے میں ایک مضبوط پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان تشکیل پائے گی جو حکومت کے لئے پشت پناہ ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ الجزائر کے دورے کے دوران میزبان ملک کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات وسیع کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ الجزائر استعمار کے مقابلے استقامت کا مظاہرہ کرنے والا ملک ہے۔ ایران اور الجزائر مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک گیس کے بڑے ذخائر کی وجہ سے دنیا میں خاص مقام رکھتے ہیں۔ دورے کے دوران فلسطینی سمیت عالمی حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ