1 مارچ، 2024، 2:16 PM

ایران میں انتخابات، بین الاقوامی میڈیا کی خصوصی دلچسپی

ایران میں انتخابات، بین الاقوامی میڈیا کی خصوصی دلچسپی

مختلف ممالک کے ذرائع ابلاغ ایرانی پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے انتخابات کو لائیو کوریج کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے انتخابات ہورہے ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی جانب سے انتخابات کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔ چینلز اور ویب سائٹس پر انتخابی عمل کو براہ راست دکھانے کا بندوبست کیا گیا ہے۔

المیادین نے پارلیمنٹ کے بارہویں اور مجلس خبرگان کے چھٹے انتخابات کے دوران کوریج کا اہتمام کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب  کے ووٹ ڈالنے کے مناظر کو براہ راست نشر کیا۔

لبنانی چینل المنار نے بھی انتخابی عمل کو لائیو کوریج کے ساتھ انتخابات کی تاریخ اور تفصیلات کے بارے میں خصوصی پروگرام نشر کئے۔

قطر کے معروف چینل الجزیرہ نے ایران بھر میں عوام کی انتخابات میں بھرپور شرکت کو براہ راست دکھایا اور پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے انتخابات کے بارے میں خصوصی نمائندوں کے ذریعے رپورٹنگ کی۔

روسیا الیوم نے انتخابات کے بارے میں رپورٹنگ کے ساتھ رہبر معظم کے  بیانات کو خصوصی طور پر شائع کیا۔

News ID 1922307

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha